Filtrer par genre
رُوح الّقدس جو مُجھ میں سکونت کرتاہے - آپ کیلئے رُوح القدس کو حاصل کرن

مسیحیت میں، گناہوں سے نجات اور روح القدس کی معموری جیسے موضوع کو سب سے زیادہ زیرِ بحث لایا جاتا ہے ۔ تاہم، چند ایک لوگ اِن دونوں باتوں کے متعلق درست علم رکھتے ہیں ، حالانکہ یہ مسیحیت کے انتہائی اہم موضوع ہیں ۔ تو بھی اگرچہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ وہ یسوعؔ پر ایمان رکھتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ نجات اور روح القدس سے بے بہرہ ہیں۔ کیا آپ اِس خوشخبری سے واقف ہیں جو روح القدس حاصل کرنے میں آپ کی معاونت کرتی ہے ؟ اگر آپ خدا سے روح القدس کی معموری کیلئے منت کرنا چاہتے ہیں، تو پہلے آپ کو پانی اور روح کی خوشخبری سے واقف ہونے اور پھر اِ س پر ایمان لانے کی ضرورت ہے۔ یقیناًیہ کتاب پوری دنیا میں تمام مسیحیوں کی راہنمائی کرے گی کہ وہ اپنے گناہوں کی معافی حاصل کریں اور روح القدس سے معمور ہوجائیں۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
- 21 - 1. رُوح القدس خُدا کے وعدے کے کلام کے اندر کام کرتا ہے
میں آپ کو رُوح القدس کے بارے میں سچ دکھانا چاہتا ہُوں، جو ہم میں ابدیت کے لئے سکونت کرے گا، جھوٹی رُوح کے وسیلہ سے نہیں جو آسانی سے گناہ کی وجہ سے بُجھ جاتا ہے، بلکہ سچی خوشخبری کے وسیلہ سے۔ رُوح القدس جو میں اِس پیغام کے وسیلہ سے اب آپ سے متعارف کرواؤں گا کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو آپ دُعاؤں کے وسیلہ سے نہیں، بلکہ صِرف پانی اور رُوح کی خوشخبری پر ایمان کے وسیلہ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
Tue, 24 Jan 2023 - 16min - 20 - 2. کیا کوئی واقعی اپنی ذاتی کوشش کے وسیلہ سے رُوح القدس کو خرید سکتا ہے؟
تب کیسے اُنھوں نے ہاتھوں کے رکھے جانے کے وسیلہ سے رُوح القدس کو حاصل کِیا؟ اُس وقت اب تک خُدا کا کلام لکھا جا رہا تھا اور کام ابھی مکمل نہیں ہُوا تھا، پس خُدا نے رسولوں کو اُس کا کام کرنے کے لئے خاص قُدرت عطا کی۔ وہ رسولوں کے ساتھ تھا اور اُن کے وسیلہ سے بہت سارے معجزات اور عجیب کام کیے ۔یہ ایک خاص وقت تھا ، جب خدا نے معجزات اور عجیب کام کیے جو لوگوں کو ایمان رکھوانے کے سلسلے میں کہ یسوعؔ مسیح خُدا کا بیٹا اور نجات دہندہ ہے انسانی آنکھ کے ساتھ دیکھے جا سکتے تھے۔ خُدا کے لئے، رسولوں کے ساتھ متحد ہو کر، رُوح القدس کا کام بھر پور قُدرت کے ساتھ ثابت کرنے کے سلسلے میں کہ یسوعؔ مسیح خُدا ہے اورکہ وہ خُداکا بیٹا، نجات دہندہ ہے کی ایک ضرورت موجود تھی۔ اگر رُوح القدس اِبتدائی کلیسیا کے وقت کے عجیب کاموں اور معجزات کے وسیلہ سے کام نہ کرچکا ہوتا، کوئی ایمان نہ رکھتا کہ یسوعؔ نجات دہندہ ہے۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
Tue, 24 Jan 2023 - 55min - 19 - 3. کیاآپ نے رُوح القدس کو حاصل کِیا جب آ پ نے یسوعؔ پر ایمان رکھا؟
پولوسؔ نے کس قِسم کی خوشخبری کی منادی کی؟ اُس نے یسوعؔ کے بپتسمہ اور اُس کے خون کی خوشخبری کی منادی کی۔اعمال۱۹:۱-۲ کہتا ہے، ”اور جب اپلُوسؔ کرنتھس ؔ میں تھا تو ایسا ہُوا کہ پولُسؔ اُوپر کے علاقہ سے گزر کر اِفسُسؔ میں آیا اور کئی شاگردوں کو دیکھ کر۔ اُن سے کہا کیا تم نے ایمان لاتے وقت رُوح القدس پایا؟ “ تاہم، یہ لوگ یسوعؔ پر جبکہ یسوعؔ کے بپتسمہ کامطلب چھوڑتے ہوئے ایمان رکھتے تھے۔ وہ خوبصورت خوشخبری کو نہیں جانتے تھے جو رُوح القدس کی معموری کے لئے راہنمائی کرتی ہے۔ یہ ہے کیوں پولوسؔ کا سوال تھا، ” پس تُم نے کِس کا بپتسمہ لیا؟“ اِفسُسؔ کے بعض شاگردوں کے لئے یہ انتہائی غیر مانوس سوا ل تھا۔ دوسرے لوگوں نے اُن سے پوچھا ہوگا، ” کیا تم نے یسوعؔ پر ایمان رکھا؟“ لیکن پولوسؔ نے اِس غیر معمولی طریقہ سے یہ سوال پوچھا تاکہ وہ خوبصورت خوشخبری پر اپنے ایمان کو تازہ کرنے کے وسیلہ سے رُوح القدس کو حاصل کر سکیں۔ پولوسؔ کی خدمت یسوعؔ کے بپتسمہ اور اُس کے خون کی خوبصورت خوشخبری کی منادی کرنا تھا۔ پولوس ؔ، پطرسؔ اور یوحناؔ نے بھی یوحنا ؔاصطباغی کی معرفت یسوعؔ کے بپتسمہ کی گواہی دی۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
Tue, 24 Jan 2023 - 18min - 18 - 4. وہ جو یسوعؔ کے شاگردوں کی مانند وُہی ایمان رکھتے ہیں
پولوسؔ رسول کِس قِسم کا ایمان رکھتا تھا؟ پولوسؔ نے، اپنے ایمان کے اِقرار میں، کہا کہ اُس نے تعلیم اور تربیت مکمل طو رپر گملی اؔیل، اُس وقت کے عظیم ترین شریعت کے اساتذہ میں سے ایک کے ہاں پائی، یعنی سختی سے اُس کے آباؤ اجداد کی شریعت کے مطابق۔ لیکن اُس نے اِقرار کِیا کہ حتیٰ کہ شریعت کے ساتھ، وہ اپنے گناہوں سے بچ نہیں سکتا تھا اور کہ وہ، حقیقت میں، یسوعؔ، ہمارے نجات دہندہ کا ایک ستانے والا تھا۔ ایک دن وہ دمشق ؔ کی راہ پر یسوعؔ سے مِلا اور اُس کی خوشخبری کا مبشر بن گیا۔ وہ یسوعؔ مسیح پر خُدا کے بیٹے کے طور پر ایمان رکھتا تھا، جو اِس دُنیا میں آیا، دُنیا کے تمام گناہوں کو دھونے کے لئے یوحنا ؔ کی معرفت بپتسمہ لیا، اور صلیب پر اُن گناہوں کے لئے ساری عدالت کو اپنے اوپر لینے کے سلسلے میں خون بہایا۔ دوسرے لفظوں میں ، پولوسؔ اپنے دل میں گناہ کی معافی پر ایمان رکھتا تھا۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
Tue, 24 Jan 2023 - 25min - 17 - 6. ایمان رکھیں تاکہ رُوح القدس آپ میں سکونت کرے
بالائی حوالے میں، پانچ عقلمند اور پانچ بیوقوف کُنواریاں موجود ہیں۔ پانچ بیوقوف کُنواریاں پانچ عقلمند کُنواریوں سے اُن کے تیل میں سے کچھ حصہ بانٹنے کے لئے مانگتی ہیں۔ لیکن عقلمند وں نے بیوقوف کُنواریوں سے کہا، ”شاید ہمارے تمھارے دونوں کے لئے کافی نہ ہو۔ بہتر یہ ہے کہ بیچنے والوں کے پاس جاکر اپنے واسطے مُول لے لو۔“ پس، جب بیوقوف کُنواریاں تیل خریدنے کے لئے گئیں، پانچ عقلمند کُنواریاں جو اپنی مشعلوں کے ساتھ تیل بھی رکھتی تھیں شادی کے جشن میں چلی گئیں۔ تب کیسے ہم خُداوند کے لئے تیل تیار کر سکتے ہیں؟ واحد چیز جو ہمیں کرنے کی ضرورت ہے ہمارے دلوں میں گناہوں کی معافی کے ساتھ اُ س کا انتظار کرناہے۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
Tue, 24 Jan 2023 - 30min - 16 - 5. کیا آپ رُوح القدس کے ساتھ شراکت رکھنا چاہتے ہیں؟
اگر آپ رُوح القدس کے ساتھ شراکت رکھنا چاہتے ہیں، اَوّل، آپ کویقینا جاننا چاہیے کہ خُداوند کے سامنے حتیٰ کہ ایک چھوٹا سا گناہ بھی ایسی ایک شراکت کو ناممکن بنا تا ہے۔ آپ سوچ سکتے ہیں، ’کیسے ایک آدمی خُداوند کے سامنے حتیٰ کہ گناہ کا ایک شائبہ بھی نہیں رکھ سکتا ہے؟‘ لیکن اگر آپ واقعی خُداوند کے ساتھ شراکت کی خواہش رکھتے ہیں تب آپ کے دل میں کوئی تاریکی نہیں ہونی چاہیے۔ اِس لئے، خُداوند کے ساتھ شراکت رکھنے کے سلسلے میں، آپ کو جاننے کی ضرورت ہے کہ آپ کو یقینا خلاصی کی خوشخبری پر ایمان رکھنا چاہیے اور اپنے آپ کو تمام گناہوں سے دھونا چاہیے۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
Tue, 24 Jan 2023 - 32min - 15 - 7. خوبصورت خوشخبری جو رُوح القدس کو آپ کے د ل میں سکونت کرنے کی اجازت دیتی ہے
تاہم، اِ س دُنیا میں، بہت سارے لوگ موجود ہیں جو اب تک تاریکی میں رہتے ہیں۔ وہ اِس تاریکی سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن کیونکہ وہ خوبصورت خوشخبری کے بارے میں نہیں جانتے ہیں، وہ کبھی اپنے گناہوں سے بچ نہیں سکتے ہیں۔ اِس کی بجائے وہ جھوٹی الہٰی تعلیم پر اپنے عقیدہ میں مُرجھا جاتے ہیں۔ مقابلے میں، اُن کے لئے جو سچائی کی تلا ش کرتے ہیں، وہ خوبصورت خوشخبری سے ملیں گے اور اپنی باقی زندگیاں خُداکی برکات کے ساتھ بھر ی ہوئی گزاریں گے۔ میں ایما ن رکھتا ہُوں یہ خُدا کی خاص برکت ہے جو مجھے اُن کو خوبصورت خوشخبر ی کو تلاش کرنے اور اُن کو اُن کے گناہوں سے دھونے کے لئے مدد دینے کے واسطے اجازت دیتی ہے۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
Tue, 24 Jan 2023 - 54min - 14 - 8. کس کے وسیلہ سے رُوح القدس کا زندگی کا پانی بہتاہے؟
رُوح القدس کا زندگی کا پانی اُن کے دلوں میں بہتا ہے جو خوبصورت خوشخبری پر ایمان رکھتے ہیں۔ یوحنا ۷:۳۸ کہتا ہے، ”جو مجھ پر ایمان لائیگا اُس کے اندر سے جیساکہ کتابِ مقدس میں آیا ہے زندگی کے پانی کی ندیاں جاری ہونگی۔“ اِس کا مطلب ہے کہ اُن کے لئے جو خوبصورت خوشخبری پرا یمان رکھتے ہیں جو خُد انے ہمیں دی سچی نجات اور گناہوں کی معافی موجود ہے۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
Tue, 24 Jan 2023 - 44min - 13 - 9. یسوعؔ کے بپتسمہ کی خوشخبر ی جس نے ہمیں پاک بنا دیا
حقیقی طور پر، خُد انے انسان کو اپنی ذاتی شبیہ پر پیدا کِیا تھا اور پیا ر سے اپنی تخلیق سے محبت کرتا تھا۔ آدمی خُد اکی محبت کے لئے ایک چیز کے طورپر بنائے گئے تھے اور کسی بھی دوسری تخلیق سے زیادہ شرافت رکھتے تھے۔ تاہم، ایک گِرے ہوئے فرشتہ بنام شیطان نے انسان کو خُدا سے جُدا کرنے کا کام کِیا۔ شیطان نے انسان کو خُدا کے کلام پر ایمان نہ رکھنے کے لئے بہکایا، اور اُسے نیک وبد کی پہچان کے درخت کا پھل کھانے کے لئے لُبھایا۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
Tue, 24 Jan 2023 - 24min - 12 - 10. رُوح کے مُوافق چلیں!
مختصر، پیغام یہ ہے کہ چونکہ ہم خوبصورت خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے گناہ سے نجات یافتہ اور آزادہو چکے ہیں، ہمیں یقینا اِس آزادی کو جسم کی خواہش میں اپنے آپ کو شامل کرنے کے لئے ایک موقع کے طورپر نہیں لینا چاہیے، لیکن محبت کے وسیلہ سے ہمیں یقینا ایک دوسرے کی خدمت اور خوبصور ت خوشخبری کی پیروی کرنی چاہیے۔ جس طرح خُد اہمیں ہمارے تمام گناہوں سے بچا چکا ہے، ہمارے لئے خوشخبری کی منادی کرنا مناسب ہے۔ پولوسؔ نے یہ بھی کہا، ”لیکن اگر تم ایک دوسرے کو کاٹتے اور پھاڑے کھاتے ہو تو خبردار رہنا کہ ایک دوسرے کا ستیاناس نہ کر دو۔“ (گلتیوں ۵:۱۵)۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
Tue, 24 Jan 2023 - 41min - 11 - 11. رُوح القدس سے معمور اپنی زندگی قائم کرنے کے لئے
”رُوح القدس سے معمور ایک زندگی قائم کرنے“ کے سلسلے میں، ہمیں یقینا خوشخبری کی منادی کرنے کے لئے اپنے آپ کو وقف کرنا چاہیے۔ رُوح القدس سے معمور ایک زندگی گزارنے کے لئے، ہمیں یقینا پہلے برکت حاصل کرنی چاہیے جو ہمارے دلوں میں رُوح القدس کو سکونت کرواتی ہے۔ رُوح القدس کی معموری حاصل کرنے کے لئے ہمیں یقینا اِس قِسم کا ایمان رکھنا چاہیے، جو ہے،یعنی ہمیں یقینا پانی اور رُوح کی خوشخبری پر ایمان رکھنا چاہیے جو خُدا نے ہمیں دی۔ اِس ایمان کو رکھنے کے وسیلہ سے، ہم برکت کو حاصل کریں گے جو ہم میں رُوح القدس کو سکونت کرواتی ہے۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
Tue, 24 Jan 2023 - 38min - 10 - 12. رُوح القدس سے معموراپنی زندگی گزارنے کے لئے
ططس ۳:۱ میں پولوسؔ نے کہا، ” اُن کو یاد دِلا کے حاکموں اور اِختیار والوں کے تابع رہیں اور اُن کا حکم مانیں اور ہر ایک نیک کام کے لئے مستعد رہیں۔“ سب سے پہلے، اُس نے ہمیں حاکموں اور اِختیار والوں کے تابع رہنے، فرمانبرداری کرنے اور نیک کام کرنے کے لئے مستعِد رہنے کو کہا۔ اُس کا کیا مطلب تھا یہ تھا کہ ہم رُوح القد س سے معمور ایک زندگی نہیں گزار سکتے ہیں اگر ہم دُنیا کے قوانین کی نافرمانی کرتے ہیں۔ بیشک، اگر دُنیا کے حاکم اور قوانین سچائی کے خلاف چلتے ہیں، ہمیں اُن کی فرمانبرداری نہیں کرنی چاہیے۔ لیکن اگر قوانین ہمارے ایمان کو نقصان نہیں پہنچاتے ہیں، ہمیں یقینا سلامتی سے خوشخبری کی خدمت کرنے کے لئے اُن کی فرمانبرداری کرنی چاہیے۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
Tue, 24 Jan 2023 - 44min - 9 - 13. رُوح القدس کے کام اور نعمتیں
پیدائش ۱:۲ میں یہ لکھا ہُوا ہے، ”اور زمین ویران اور سنسان تھی اور گہراؤ کے اوپر اندھیراتھا اور خُدا کی رُوح پانی کی سطح پر جُنبش کرتی تھی۔“ہم اِس حوالے سے دیکھ سکتے ہیں کہ رُوح القدس اَبتری اور گناہ سے بھرپور دلوں میں سکونت نہیں کرتا ہے،بلکہ صرف اُن کے دلوں میں رہتا ہے جو خوبصورت خوشخبری پر ایمان رکھتے ہیں۔ تاہم، بہت سارے لوگ اپنی اَبتری اور کھوکھلے پن میں پُرجوش ایمان کے اثر کے، یہ کہتے ہوئے شکار ہوجاتے ہیں کہ وہ رُوح القدس کی معموری حاصل کرنا چاہتے ہیں جب کہ اپنے دلوں میں گناہ رکھتے ہیں۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
Tue, 24 Jan 2023 - 28min - 8 - 14. سچی توبہ کیا ہے جو ہماری رُوح القدس حاصل کرنے میں راہنمائی کرتی ہے؟
کتاب مقدس اعمال ۲ میں کہتی ہے کہ پطرس کے پیغام نے لو گوں کو گہرائی سے جھنجھوڑا اور اُن کے لئے اپنے گناہوں سے توبہ کرنے کا سبب بنا۔اُن کے دل پر چوٹ لگی اور پطرس اور با قی رسولوں سے کہا، ” ہم کیا کریں“ تب پطرس نے جواب دیا، ” توبہ کرو اور تم میں سے ہر ایک اپنے گناہوں کی معا فی کے لئے یسوع مسیح کے نام پر بپتسمہ لے تو تم رُوح القدس انعا م میں پاؤگے۔“ (اعمال۲:۳۸)۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
Tue, 24 Jan 2023 - 13min - 7 - 15. آپ رُوح القدس کی معموری حاصل کر سکتے ہیں صرف جب آپ سچائی کو جانتے ہیں
کیا آپ جانتے ہیں سچائی کیا ہے؟ یسوعؔ نے کہا، ”راہ اور حق اور زندگی میَں ہُوں۔“ (یوحنا ۱۴:۶)۔ پس یسوعؔ کو جاننا سچائی کو جاننا ہے۔ کیا رُوح القدس آپ میں سکونت کرتاہے خوبصورت خوشخبری پر آ پ کے عقیدہ کا شکر ہو؟ آپ کو پہچاننا چاہیے کہ یسوعؔ کا بپتسمہ اور اُس کا صلیبی خون خوبصورت خوشخبری کے تجسم ہیں اور اِس پر ایمان رکھیں۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
Tue, 24 Jan 2023 - 07min - 6 - 16. اُن کا مقصد جو رُوح القدس کو حاصل کرتے ہیں
ایک شخص جو رُوح القدس حاصل کرچکا ہے کو کیا کرنا چاہیے؟ اُسے تمام لوگوں تک پانی اور رُوح کی خوشخبری کی منادی کرنی چاہیے۔ خُدا نے پانی اور رُوح کی نئے سِرے سے پیدا ہونے کی خوبصورت خوشخبری اُن کے سپرد کی جو رُوح القدس کی معموری حاصل کر چکے ہیں۔ وہ جو خُدا کے سامنے اپنے گناہوں سے معاف ہو گئے تھے رُوح القدس کو حاصل کرتے ہیں۔ تب آپ کیوں سوچتے ہیں خُدا اُن کو رُوح القدس کی نعمت عطا کرتا ہے؟ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
Tue, 24 Jan 2023 - 19min - 5 - 17. ہمیں یقینا رُوح القد س پر ایمان اور اُمید رکھنی چاہیے
کیا اب واقعی دُنیا میں اُمید موجود ہے؟ نہیں، وہ موجود نہیں ہے۔ یہ صرف یسوعؔ کے ساتھ وجود رکھتی ہے۔ اب بے یقینی اور نااُمیدی کا وقت ہے۔ ہر چیز روزانہ اور تیزی سے بدلتی ہے، اور لوگ اِن تیز تبدیلیوں کے ساتھ قائم رہنے کے لئے بڑی سخت کوشش کر رہے ہیں۔ وہ نہ ہی رُوحانی سچائی کو تلاش کرتے ہیں نہ ہی رُوحانی خو شی کے لئے کوئی دلچسپی رکھتے ہیں۔ اِس کی بجائے وہ ناکامی سے بچنے کے لئے جدوجہد کرتے ہیں اور اِس دُنیا کے خادموں کےطو رپر زندہ رہتے ہیں۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
Tue, 24 Jan 2023 - 17min - 4 - 18. سچائی جو آپ کی رُوح القدس کی معموری کے لئے راہنمائی کرتی ہے
اب میں خوبصورت خوشخبری کی سچائی کے بارے میں بولنا پسند کروں گا جو ہمیں رُوح القدس کی معموری حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ موسیٰ ؔ کی موت کے بعد، خُدا نے یشوعؔ کو اسرائیل کے راہنما کے طورپر مقرر کِیا۔ موسیٰؔ پرانے عہد نامہ میں شریعت کا نمائندہ تھا۔ اگر موسیٰؔ اسرائیل کے لوگوں کے ساتھ دریائے یردنؔ پار کر چکا ہوتا اور کنعانؔ پہنچ چکا ہوتا،تو یشوع ؔ کے لئے لوگوں کا راہنما بنناضروری نہ ہوتا۔ تاہم، خُدانے موسیٰؔ کو کنعانؔ کی سرزمین کے بالکل سامنے کے علاقہ تک پہنچنے کے قابل بنایا اور اُسے اِس میں داخل ہونے سے روکا۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
Tue, 24 Jan 2023 - 27min - 3 - 19. خوبصورت خوشخبری جس نے ہیکل کا پردہ پھاڑ دیا
پُرانی فدیہ کی قربانی کے مطابق، جس طرح پُرانے عہد نامہ میں احبار باب ۱۶ میں بیان کِیا گیا، سردار کاہن ایک زندہ بکرے پر اپنے ہاتھوں کو رکھتا تھا اور اِس پر لوگوں کی وجہ سے سال بھر میں جمع ہوئے تمام گناہوں کو منتقل کرتا تھا۔ تب اسرائیلیوں کی جگہ پر، قربانی ذبح کی جاتی تھی اور سردار کاہن رحم گاہ پر اِس کا خون چھڑکتا تھا۔ یہ اسرائیلیوں کے تمام گناہوں کا کفارہ دیتا تھا۔ اِسی طرح صرف وہ جو ہاتھوں کے رکھے جانے، خون اور خُد اکے کلام پر ایمان رکھتے تھے پاک مقدس میں داخل ہو سکتے تھے۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
Tue, 24 Jan 2023 - 24min - 2 - 20. وہ جو رُوح القدس کی معمور ی کا تجربہ رکھتے ہیں دوسروں کی بھی رُوح القدس کو حاصل کرنے کے لئے راہنمائی کر تےہیں
یوحناباب ۲۰ یسوعؔ کے جی اُٹھنے کے بیان پر مشتمل ہے۔ ہمارا خُداوند پھر مردوں میں سے جی اُٹھا اور اپنے شاگردوں سے کہا، ” رُوح القدس لو۔“ یسوعؔ کے شاگردوں نے اُس سے رُوح القدس کی معموری کو ایک نعمت کے طورپر حاصل کِیا۔ یسوعؔ نے رُوح القدس کی معموری اور ابدی زندگی اُن کو دی جو ایمان رکھتے تھے کہ اُس کے بپتسمہ اور خون نے اُن کے تمام گناہ دھو دئیے تھے۔ کتابِ مقد س کہتی ہے یسوعؔ کا بپتسمہ نجات کا مشابہ ہے، جس کا مطلب ہے کہ اُس کے بپتسمہ نے تمام بنی نوع انسان کو اُن کے گناہوں سے بچایا (۱۔پطرس ۳:۲۱)۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
Tue, 24 Jan 2023 - 36min - 1 - 21. سوالات و جوابات
اِس دُنیا میں بہت سارے لوگ رُوح القدس کی معموری کی دلچسپی پر ایک عظیم بحث کرتے ہیں اور ہمیں مختلف اقسام کے میڈیا کے وسیلہ سے، انٹرنیٹ کو شامل کرتے ہوئے سوالات بھیج چکے ہیں۔ یہاں ہم بعض سوالات کا جواب دینے کی کوشش کریں گے، جنھیں ہم آیا باربار پوچھے جانے والے یا اہم ترین کے طورپر خیال کرتے ہیں۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
Tue, 24 Jan 2023 - 46min
Podcasts similaires à رُوح الّقدس جو مُجھ میں سکونت کرتاہے - آپ کیلئے رُوح القدس کو حاصل کرن
El Partidazo de COPE COPE
Herrera en COPE COPE
La Linterna COPE
Es la Mañana de Federico esRadio
La noche de Cuesta esRadio
Hondelatte Raconte Europe 1
Au Coeur du Crime Europe1
Affaires sensibles France Inter
LEGEND Guillaume Pley
El colegio invisible OndaCero
La Rosa de los Vientos OndaCero
Les grands dossiers de l'Histoire par Franck Ferrand Radio Classique
Espacio en blanco Radio Nacional
Enquêtes criminelles RTL
Entrez dans l'Histoire RTL
Le grand récit RTL
Les Grosses Têtes RTL
Les histoires incroyables de Pierre Bellemare RTL
L'Heure Du Crime RTL
El Larguero SER Podcast
SER Historia SER Podcast
Todo Concostrina SER Podcast
Un Libro Una Hora SER Podcast
HISTORIAS DE LA HISTORIA VIVA RADIO