Filtra per genere

Urdu Adab

Urdu Adab

Aoun Sami

An effort to share great thoughts and emotions described in best of words by Urdu poets of our times. Urdu poetry podcast

15 - ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں
0:00 / 0:00
1x
  • 15 - ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں

    ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں ضروری بات کہنی ہو کوئی وعدہ نبھانا ہو اسے آواز دینی ہو اسے واپس بلانا ہو ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں مدد کرنی ہو اس کی یار کی ڈھارس بندھانا ہو بہت دیرینہ رستوں پر کسی سے ملنے جانا ہو ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں بدلتے موسموں کی سیر میں دل کو لگانا ہو کسی کو یاد رکھنا ہو کسی کو بھول جانا ہو ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں کسی کو موت سے پہلے کسی غم سے بچانا ہو حقیقت اور تھی کچھ اس کو جا کے یہ بتانا ہو ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں۔۔۔۔۔

    Sun, 14 Apr 2024 - 01min
  • 14 - عارض اشکوں سے ۔۔۔۔

    ‏عارض اشکوں سے ترے تر نہیں دیکھے جاتے ‏خاک میں رلتے یہ گوہر نہیں دیکھے جاتے ‏دیکھ سکتا ہوں زمانے کی بدلتی نظریں ‏تیرے بدلے ہوئے تیور نہیں دیکھے جاتے ‏آئنہ بھی رخ روشن کے مقابل نہ رہے ‏ہم سے کوئی ترے ہمسر نہیں دیکھے جاتے ‏دل کے ساگر میں جو ہر شام و سحر اٹھتے ہیں ‏وہ تلاطم کبھی باہر نہیں دیکھے جاتے ‏مسکراتے ہوئے چہرے پہ نظر سب کی پڑی ‏زخم دل کے مگر اکثر نہیں دیکھے جاتے ‏حسن کے جلوے جو دیکھے ترے دیوانے نے ‏ہوش والوں سے وہ اکثر نہیں دیکھے جاتے ‏قدر کر قدر مرے ذوق نظر کی ساقی ‏سب حسیں یوں تو مکرر نہیں دیکھے جاتے ‏میکدہ اپنا ہے اور بادہ و ساقی اپنے ‏غیر کے ہاتھ میں ساغر نہیں دیکھے جاتے ‏یہ حسیں وادی و دریا گل و گلزار حبیبؔ ‏بن ترے مجھ سے یہ منظر نہیں دیکھے جاتے ‏

    Mon, 08 Apr 2024 - 02min
  • 13 - تمہیں میں کسطرح دیکھوں؟

    Endless expression of an emotion in just one instance

    Sun, 07 Apr 2024 - 03min
  • 12 - کوئی تم سے پوچھے کون ہوں میں

    Words can only describe they are just references most of the time

    Fri, 05 Apr 2024 - 01min
  • 11 - ہم ناراض ہیں تم سے

    سنو !

    Wed, 03 Apr 2024 - 01min
Mostra altri episodi