Filtrar por gênero
- 37 - انقلابی شاعر حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ حبیب باعزت روزگار کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور
انقلابی شاعر حبیب جالب نے اپنی شاعری کے ذریعے ہمیشہ جبر، ناانصافی اور طبقاتی تفریق کے خلاف آواز بلند کی، لیکن ان کے اہلِ خانہ کی اپنی زندگی بھی معاشی مشکلات اور مسلسل جدوجہد سے عبارت رہی۔ حبیب جالب کی صاحبزادی طاہرہ حبیب آج بھی اپنے خاندان کی کفالت کے لیے مختلف کام کررہی ہیں اور کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کے بجائے باعزت روزگار حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ اسی کوشش کے تحت انہوں نے لاہور (پاکستان) کی کریم بلاک مارکیٹ میں گھر کا تیار کردہ کھانا فروخت کرنے کے لیے ایک اسٹال قائم کیا، مگر ان کے مطابق انتظامیہ نے صرف ایک روز بعد ہی اسے ہٹوا دیا۔
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریںہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔Thu, 03 Sep 2026 - 06min - 36 - اہلِ خانہ کو راشن دے کر چائلڈ لیبر کا شکار بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے والی ریوا خان
کراچی (پاکستان) کے پسماندہ اور طویل عرصے سے نظرانداز کیے جانے والے علاقے کٹی پہاڑی میں ریوا خان نے تعلیم سے محروم بچوں کے لیے امید کا ایک نیا چراغ روشن کیا ہے۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ریوا خان ایک ایسا مفت اسکول چلا رہی ہیں جہاں غربت اور چائلڈ لیبر کے باعث اسکول نہ جانے والے بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ تخلیقی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔ وسائل کی کمی، محدود جگہ، مقامی سطح پر پھیلائی گئی غلط فہمیوں، دھمکیوں اور حملوں کے باوجود ریوا خان نے اپنا تعلیمی مشن جاری رکھا۔ ابتدا میں اپنے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے خوف زدہ والدین اب نہ صرف ان پر اعتماد کرتے ہیں بلکہ انہیں اس تبدیلی کا اہم ذریعہ سمجھتے ہیں
___________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔Wed, 02 Sep 2026 - 07min - 35 - چائے کے ہوٹل سے عالمی چیمپئن بننے تک، کک باکسر آغا کلیم کی ناقابلِ یقین جدوجہد
دن کے آٹھ گھنٹے چائے کے ہوٹل پر کام، پھر تھکے ہوئے جسم کے ساتھ کک باکسنگ کی سخت ٹریننگ، یہ کسی فلم کی کہانی نہیں بلکہ پاکستان کے عالمی چیمپئن آغا کلیم کی زندگی ہے۔ وسائل محدود ہیں، خوراک اور پروٹین کے لیے پیسے نہیں، بیرونِ ملک تربیت کا خرچ برداشت کرنا بھی ممکن نہیں، مگر ان تمام مشکلات کے باوجود آغا کلیم نے اپنے خواب کو زندہ رکھا اور عالمی رِنگ میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔
______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے ,اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast ,Apple PodcastsWed, 19 Aug 2026 - 06min - 34 - بلوچستان کی انتظامی تاریخ کی پہلی خاتون کمشنر سائرہ عطا
بلوچستان کا وہ ضلع جہاں آج بھی عوام بنیادی سہولتوں کے منتظر ہیں، وہیں سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے صوبے کی انتظامی تاریخ میں نئی مثال قائم کردی۔ آواران (بلوچستان) سے تعلق رکھنے والی سائرہ عطا کو حکومتِ بلوچستان نے لسبیلہ ڈویژن کی کمشنر مقرر کردیا ہے، جس کے ساتھ ہی وہ بلوچستان کی تاریخ میں کمشنر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔
______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے ,اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast ,Apple PodcastsThu, 06 Aug 2026 - 05min - 33 - صدیوں پرانے ساز رباب کی روایت کا آخری محافظ سہیل محمد
سازوں کی دنیا میں کچھ آوازیں ایسی ہوتی ہیں جو وقت گزرنے کے باوجود اپنی کشش نہیں کھوتیں۔ رباب بھی انہی کلاسیکی سازوں میں سے ایک ہے، جس کی دھن آج بھی سننے والوں کو صدیوں پرانی موسیقی اور ثقافت کی یاد دلاتی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور مشینی دور میں جہاں روایتی ہنر تیزی سے معدوم ہوتے جا رہے ہیں، وہیں سندھ میں ایک ایسا ہنر مند بھی موجود ہے جو اپنے ہاتھوں سے رباب بنا کر نہ صرف اس قدیم فن کو زندہ رکھے ہوئے ہے بلکہ آنے والی نسلوں تک اس ثقافتی ورثے کو منتقل کرنے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔
______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے ,اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast ,Apple PodcastsWed, 05 Aug 2026 - 07min - 32 - 18 ہزار کلومیٹر کا ناقابلِ یقین سفر، پاکستانی بائیکرز آرکٹک سرکل پہنچ گئے
ریگستان، برفانی پہاڑ، دشوار گزار شاہراہیں اور ہزاروں کلومیٹر کا سفر، چار پاکستانی بائیکرز تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے نہ صرف ناروے کے نورڈ کیپ (آرکٹک سرکل) تک پہنچے بلکہ پاکستان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں پر یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی ٹیم بھی بن گئے۔ گروپ کو لیڈ کرنے والے معروف ٹریولر شیراز سمیع، اُن کے 19 سالہ بیٹے اور دیگر 2 افراد نے یہ منفرد مگر دلچسپ سفر ایک ساتھ کیا۔
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے ,اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast ,Apple PodcastsThu, 23 Jul 2026 - 07min - 31 - پلازما ٹیکنالوجی: پاکستانی انجینئر نے سیوریج کے پانی کودوبارہ قابلِ استعمال بنانے کا حل دے دیا
دنیا بھر میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت، آلودگی اور سیوریج کے ناقص نظام کے باعث سالانہ لاکھوں افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں جبکہ ترقی پذیر ممالک اس بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ ایسے میں ایک پاکستانی سائنسدان کی تحقیق امید کی نئی کرن بن کر سامنے آئی ہے۔ انوائرمنٹل انجینئر مبشر سلیم نے شمسی توانائی سے چلنے والا جدید سولر پاورڈ پلازما واٹر ٹریٹمنٹ سسٹم تیار کیا ہے، جو کم لاگت میں سیوریج کے پانی کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے ,اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast ,Apple PodcastsWed, 22 Jul 2026 - 06min - 30 - پولیس کی وردی سے جونیئر مسٹر یونیورس تک، اطہر جہان کی کامیابی کی کہانی
کہانی ایک ایسے نوجوان کی کہ جس نے اپنے پہلے ہی بین الاقوامی مقابلے میں جونیئر مسٹر یونیورس کا اعزاز جیت کر دنیا کو حیران کر دیا۔ سندھ پولیس (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے باڈی بلڈر اطہر جہان نے تھائی لینڈ میں منعقدہ مسٹر یونیورس 2026 چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر نہ صرف پاکستان کا پرچم بلند کیا بلکہ یہ ثابت کر دیا کہ عزم، محنت اور مستقل مزاجی کے سامنے کوئی خواب بڑا نہیں ہوتا۔ ایک عام پاکستانی نوجوان سے عالمی چیمپیئن بننے تک کا ان کا سفر اس بات کی زندہ مثال ہے کہ کامیابی قسمت سے نہیں بلکہ کڑی محنت اور لگن سے حاصل ہوتی ہے۔
_______________جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئےThu, 09 Jul 2026 - 04min - 29 - Pakistan's first wire mesh artist, Sajid Ameeri, creates incredible works of art from metal mesh - جالیوں سے ناقابل یقین فن پارے بنانے والا پاکستان کا پہلا ’وائر میش آرٹسٹ‘ ساجد امیری
The towering mountains of Gilgit-Baltistan, Pakistan, are known not only for their breathtaking natural beauty but also for producing artists of extraordinary talent. One such artist is Sajid Ameeri, who has carved out a unique identity by transforming ordinary wire mesh—commonly used in household windows—into his artistic medium. As Pakistan's only wire mesh artist, he is creating remarkable works in a medium that has traditionally never been regarded as part of painting or sculpture. - گلگت بلتستان (پاکستان) کے بلند و بالا پہاڑ صرف قدرتی حسن ہی نہیں بلکہ غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل فنکار بھی دنیا کے سامنے لا رہے ہیں، انہی میں سے ایک نام ساجد امیری کا ہے، جنہوں نے عام طور پر گھروں کی کھڑکیوں میں استعمال ہونے والی وائر میش (جالی) کو اپنے فن کا ذریعہ بنا کر ایک منفرد شناخت قائم کی ہے۔ پاکستان کے واحد وائر میش آرٹسٹ کے طور پر وہ ایک ایسے میڈیم میں شاہکار تخلیق کر رہے ہیں جسے روایتی طور پر کبھی فنِ مصوری یا مجسمہ سازی کا حصہ نہیں سمجھا جاتا تھا۔
__________________Explore more ways to listen to the Urdu program here: Listen to SBS Urdu. Install our mobile app “SBS Audio” on Apple (iPhone) or Android devices: SBS Audio App. Download on Apple App Store, Download on Google Play. Follow us on social media: SBS Urdu on Facebook and on SBS Urdu on Instagram.
- _______________جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئےWed, 08 Jul 2026 - 07min - 28 - پاکستان میں منفرد سبیل، جہاں پانی کے ساتھ پودا بھی دیا جاتا ہے
محرم الحرام ہمیں قربانی، ایثار اور خدمتِ انسانیت کا درس دیتا ہے، اسی جذبے کو عملی شکل دیتے ہوئے کچھ پاکستانی نوجوانوں کی ایک ٹیم نے ایک منفرد سبیل کا اہتمام کیا ہے، جو روایتی سبیل سے ہٹ کر نہ صرف پیاس بجھانے کا ذریعہ ہے بلکہ ماحول دوستی کا پیغام بھی دے رہی ہے۔ اس سبیل پر آنے والے ہر شخص کو ایک پودا تحفے میں دیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے حصے کا درخت لگا کر ماحول کو سرسبز بنانے میں کردار ادا کرے۔
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔Thu, 25 Jun 2026 - 05min - 27 - روایات کی زنجیریں توڑ کر تھر کی خواتین ڈمپر ڈرائیور بن گئیں
آج آپ کو ان بہادر خواتین کے بارے میں بتاتے ہیں جنہوں نے روایتی سوچ کو چیلنج کرتے ہوئے اپنی ایک نئی پہچان بنائی۔ اگرچہ یہ خواتین بنیادی تعلیم سے محروم رہیں، لیکن حوصلے، محنت اور عزم کے اعتبار سے کسی سے کم ثابت نہیں ہوئیں۔ سندھ (پاکستان) کے ضلع تھر میں کوئلے کے وسیع ذخائر دریافت ہونے کے بعد نہ صرف علاقے کی معیشت میں تبدیلی آئی بلکہ مقامی خواتین کی زندگیوں میں بھی ایک مثبت انقلاب برپا ہوا۔ ان خواتین نے بطور ڈمپر ڈرائیور خدمات انجام دے کر نہ صرف تھر کے عوام بلکہ پورے پاکستان کو حیران کر دیا۔
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔Wed, 24 Jun 2026 - 05min - 26 - مٹی کے ڈھیر سے شاہکار تک، ٹنڈو اللہ یار کے لکھمن داس کی غیرمعمولی داستان
پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے دوسرے بڑے صوبے سندھ کے ایک چھوٹے شہر ٹنڈو اللہ یار سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت فنکار لکھمن داس نے محدود وسائل اور بے شمار مشکلات کے باوجود مجسمہ سازی کے فن میں اپنی الگ پہچان بنالی ہے۔ مٹی کے بے جان ڈھیروں کو انسانی چہروں اور شخصیات کی شکل دینے والے لکھمن داس سابق وزیراعظم عمران خان، بینظیر بھٹو اور قائداعظم محمد علی جناح سمیت متعدد معروف شخصیات کے مجسمے تیار کر چکے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب سے سیکھے گئے ہنر کو مسلسل محنت اور مشق کے ذریعے نکھارنے والے اس باصلاحیت فنکار کے ہاتھوں میں مٹی، ایک نئی زندگی اختیار کر لیتی ہے۔
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔Thu, 11 Jun 2026 - 05min - 25 - زخمی اور لاوارث جانوروں کا مسیحا، کراچی کا 'ون مین ایمبولینس'
کراچی (پاکستان) کی مصروف اور ہنگامہ خیز سڑکوں پر ایک ایسی ایمبولینس بھی دوڑتی ہے جو انسانوں نہیں بلکہ بے زبان جانوروں کی مدد کے لیے وقف ہے۔ اس منفرد’ون مین ایمبولینس‘ کے پیچھے سید فیصل ہیں، جو اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر زخمی، بیمار اور لاوارث جانوروں تک پہنچتے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی وہ ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہیں، ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہیں اور جانور کی حالت کے مطابق اسے شیلٹر ہوم منتقل کرنے یا کسی محفوظ ہاتھوں میں دینے کا انتظام کرتے ہیں۔ روزانہ کئی کیسز نمٹانے والے سید فیصل نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ ان بے زبان مخلوقات کی خدمت کے لیے وقف کر رکھا ہے
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔Wed, 10 Jun 2026 - 07min - 24 - عید قرباں قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں خریداروں کا تانتا بندھ گیا
عید قرباں قریب آتے ہی سب سے پاکستانیوں کا سب سے بڑا مشن کم قیمت میں اچھا جانور گھر لانے کا ہوتا ہے، ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ جانور خوبصورت بھی ہو اور قیمت بھی مناسب ہو، ایسے میں ملک بھر میں مویشیاں منڈیاں لگ چکی ہیں جہاں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے، جبکہ بیوپاریوں اور خریداروں کے بھاؤ تاؤ بھی شروع ہو چکا ہے۔
Thu, 21 May 2026 - 05min - 23 - Breaking the taboos — Yousha Hussain, Pakistan’s first male belly dancer - روایات کو چیلنج کرتا پاکستان کا پہلا مرد بیلی ڈانسر یوشا حسین
In Pakistani society, where even men dancing indoors is often considered inappropriate, there is a young man who chose to become a belly dancer. He faced strong backlash for this decision—his family taunted him, relatives mocked him, and friends labelled him in various ways. However, driven by his passion and determination, he overcame social barriers and became not only Pakistan’s first male belly dancer but also carved out a unique identity for himself. - پاکستانی معاشرے میں جہاں مردوں کے کھلےعام ڈانس کرنے کو بھی معیوب سمجھا جاتا ہے، وہیں ایک ایسا نوجوان بھی ہے جس نے بیلی ڈانسر بننے کا انتخاب کیا، نوجوان کو اپنے اس فیصلے پرشدید ردِ عمل کا سامنا بھی کرنا پڑا، خاندان والوں نے طعنے دیے، تو رشتے داروں نے طنز کے تیر چلائے، دوستوں نے طرح طرح کے القابات سے نوازا، تاہم اپنی دھن میں مگن یہ نوجوان معاشرتی رکاؤٹوں کو عبور کرتا ہوا پاکستان کا نہ صرف پہلا میل بیلی ڈانسر بن گیا، بلکہ اپنی ایک منفرد پہچان بھی بنا لی ۔
Wed, 13 May 2026 - 07min - 22 - 60 سالہ سولو موٹر سائیکل ٹریولر خاتون جو پاکستان کے قدرتی حسن کو دنیا کے سامنے اجاگر کر رہی ہیں
میمونہ مرزا شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں لیکن ان کا شوق انہیں وادی وادی لئے پھرتا ہے۔ اپنی موٹر سائیکل پر ملک کا چپہ چپہ گھومنے والی میمونہ کہتی ہیں انہیں قدرتی مناظر کو اپنی آنکھ سے دیکھنا اچھا لگتا ہے۔
Thu, 30 Apr 2026 - 05min - 21 - اسپیشل افراد کیلئے پاکستانی کی پہلی جدید اور کم لاگت ٹرائی رائیڈ بنانے والا معذور انجینئر
ایک پاکستانی الیکڑیکل انجیئر اشتیاق احمد انصاری نے ایک حادثے میں اپنے جسم کا نچلا حصہ کھو دیا تاہم اپنی تکلیف کو اپنی ہمت میں بدلتے ہوئے اشتیاق احمد نے یورپیئن ٹیکنالوجی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرائی رایئڈ یعنی کہ الیکڑیکل پاور سے چلنے والی وہیل چیئرانتہائی کم لاگت میں بنا کر سب کو حیران کردیا ۔
Wed, 29 Apr 2026 - 07min - 20 - سوشل رپورٹ: ماڈل روما ریاض ، مس یونیورس کے بعد کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی
مس یونیورس پاکستان کا اعزاز اپنے نام کرنے والی پاکستانی ماڈل روما ریاض اب کانز فلم فیسٹیول میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گی، ابھرتی ہوئی ماڈل اور خواتین کے حقوق کی کارکن روما ریاض عالمی ایونٹ میں اپنی شرکت کو نہ صرف انفرادی کامیابی سے تشبیہ دے رہی ہیں بلکہ وہ کہتی ہیں کہ اس ایونٹ میں میری شرکت سے وہاں موجود شرکا کو پاکستانی کلچر، خواتین کے حقوق، آزادئ اظہار اور پاکستان سے متعلق دقیانوسی خیالات کی نفی کرنے کا موقع ملے گا۔
Thu, 16 Apr 2026 - 05min - 19 - 74 سال کی عمر میں عالمی ریکارڈ بنانے والا پاکستانی
وہ عمر جس میں اکثر بزرگ آرام اور سکون کو ترجیح دیتے ہیں، اُسی عمر میں ایک پاکستانی بزرگ نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں سے دنیا کو حیران کر دیا ہے، مضبوط اعصاب اور شاندار جسمانی فٹنس کے ساتھ، عمر کی آٹھویں دہائی میں بھی وہ کسی نوجوان سے کم نہیں، یہی عزم اور طاقت انہیں ایک کے بعد ایک عالمی ریکارڈ قائم کرنے میں مدد دے رہی ہے اور اب وہ تیسرا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں، اس شاندار کارنامے کی گینز بک آف ورلڈ ریکارڈزنے باضابطہ تصدیق بھی کر دی ہے،
Thu, 02 Apr 2026 - 05min - 18 - ایران اسرائیل جنگ میں پہلا پاکستانی جاں بحق، میت کی راہ تکتے لواحقین غم سے نڈھال
ایران اسرائیل جنگ کے باعث جہاں پاکستان میں توانائی کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے وہیں، اس جنگ میں پہلا پاکستانی بھی جاں بحق ہوگیا ہے، جس کی میت کےحصول کیلئے پاکستان میں موجود لواحقین راہیں تک رہے ہیں.
Wed, 01 Apr 2026 - 06min - 17 - تعلیم اور ہنر کے ذریعے بیشمار زندگیاں سنوارنے والی ماہین بلوچ کی متاثر کن کہانی
ماہین واحد بلوچ نے اپنے علاقے کے وہ بچے جو غربت، والدین کی عدم توجہ یا پھر دیگر وجوہات کی بنا پر اسکولز جانے سے محروم تھے، انہیں اپنے گھر پر جمع کرنا شروع کیا اور اسٹوری ٹیلنگ کا آغاز کیا، رکاؤٹوں، مالی و معاشرتی مشکلات کا ڈٹ کر سامنا کیا اور اس سلسلے کو کامیابی سے آگے بڑھاتے ہوئے ان بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اسکلز سکھانے کا کام بھی شروع کیا، جس سے نہ صرف وہ بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے لگے ہیں بلکہ جدید اسکلز سیکھ کر معاشرے کے کارآمد شہری بھی بننے لگے۔
Thu, 19 Mar 2026 - 07min - 16 - عید کی خوشیوں میں سب کو شامل کرنے والا حجام عمران
عمران کے لیے سب سے قیمتی چیز پیسہ نہیں، بلکہ کسی کے چہرے پر آنے والی وہ مسکراہٹ ہے جو ان کے ہاتھوں سنورنے کے بعد نظر آتی ہے۔ عمران ویسے تو سال بھر مستحق افراد کے مفت میں بال کاٹنے سے منع نہیں کرتے تاہم عید سے قبل وہ خصوصی طورپر چھوٹے بچوں اور وہ افراد جو استطاعت نہ رکھتے ہوں انہیں خود تلاش کر کے ان کو سنوارنے کا کام کرتے ہیں۔
Wed, 18 Mar 2026 - 03min - 15 - پاکستان کے خوبصورت ترین علاقوں کو اپنے کیمرے کے زریعے دنیا تک پہنچانے والا فوٹو گرافر اسمار حسین
پاکستان کا ایک ایسا فوٹو گرافر جو ملک کے دور دراز علاقوں، برف سے ڈھکی وادیوں، خزاں کے موسم میں رنگ بدلتے مناظر، نیلگوں جھیلیں، سنسان ساحل اور ایسے جزیرے جن کا نام بھی بہت کم لوگوں نے سنا ہو، انہیں اپنے کیمرے میں قید کرتا ہے اور پھر دنیا کے سامنے لے کر آتا ہے، اُن کی تصاویر صرف خوبصورت مناظر کا ہی احاطہ نہیں کرتی بلکہ پاکستان کا وہ چہرہ ہیں جس پر اکثر لوگوں کو یقین ہی نہیں آتا۔
Thu, 05 Mar 2026 - 07min - 14 - ناک کی مدد سے ویڈیو بنانے اور ایڈٹ کرنے والا کانٹینٹ کریٹر نمیرعثمانی
کبھی کبھار زندگی انسان کو ایسے امتحان میں ڈال دیتی ہے، جس کے بعد اکثر لوگ شکست مان لیتے ہیں لیکن وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو حالات کا نہ صرف ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں بلکہ اپنی محنت، جستجو اور لگن سے منفرد پہچان بھی بناتے ہیں۔ نمیر عثمانی سے، وہ نوجوان ہیں، جو سیریربل پالسی نامی خطرناک بیماری کا شکار ہے، تاہم اس نے اپنی معذوری کو کبھی مجبوری بننے نہیں دیا
Wed, 04 Mar 2026 - 06min - 13 - کھدائی، گرد و غبار اور بدترین رش، ریڈ لائن منصوبے نے کراچی والوں کی زندگی اجیرن کر دی
ایک میگا منصوبے نے اہلِ کراچی کی زندگیاں اجیرن کر کے رکھ دی ہیں، صوبائی حکومت نے یہ منصوبہ شہریوں کی آسانی اور بہترین ٹرانسپورٹ کو مدنظر رکھ کر شروع کیا تھا تاہم لاکھوں شہری اب مسلسل تاخیر کا شکار اس منصوبے سے شدید پریشانی کا شکار دکھائی دیتے ہیں، یہ وہ منصوبہ ہے جو آج سے تقریبا 4 برس قبل ریڈ لائن بی آر ٹی کا نام سے شروع کیا گیا تھا، 27 کلومیٹر طویل یہ ٹریک ، ملیر ہالٹ سے شروع ہو کر یونیورسٹی روڈ اور پھر نمائش چورنگی پر اختتام پذیر ہوگا۔
Thu, 19 Feb 2026 - 06min - 12 - رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان میں کھجور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
ماہِ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی دنیا بھر میں کھجور کی مانگ بڑھ جاتی ہے، کئی ممالک میں اِس مقدس مہینے کے احترام میں کھجور کی قیمتوں میں کمی کر دی جاتی ہے تاکہ روزہ دار آسانی سے سنتِ نبوی ﷺ پر عمل کر سکیں، تاہم پاکستان میں صورتحال اس کے برعکس دکھائی دیتی ہے، رمضان شروع ہوتے ہی کھجور کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں اور عام آدمی کے لیے افطار کی یہ بنیادی سوغات بھی مہنگی ہوگئی ہے
Wed, 18 Feb 2026 - 04min - 11 - 'You can't scare me, I have three daughters', a father's beautiful message written on a car goes viral on social media - ’تم مجھے ڈرا نہیں سکتے، میری تین بیٹیاں ہیں‘ گاڑی پر لکھا ایک والد کا خوبصورت پیغام سوشل میڈیا پر وائرل
You can't scare me, I have three daughters, the beautiful message written on the car by a father about his daughters went viral across Pakistan as soon as he saw it. It seems like a sentence, but behind this sentence lies a whole story of a father's love and pride. This sentence is the voice of a father who does not consider his daughters as weaknesses but as hope, courage and strength and proudly tells the world that he has three daughters. - تم مجھے ڈرا نہیں سکتے، میری تین بیٹیاں ہیں، والد کا اپنی بیٹیوں سے متعلق گاڑی پر لکھا خوبصورت پیغام دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان بھر میں وائرل ہوگیا، بظاہر یہ ایک جملہ ہے تاہم اس جملے کے پیچھے ایک باپ کی محبت اور فخر کی پوری کہانی چھپی ہے۔ یہ جملہ ایک ایسے باپ کی آواز ہے جو اپنی بیٹیوں کو کمزوری نہیں بلکہ امید، حوصلہ اور طاقت سمجھتا ہے اور فخر سے دنیا کو بتاتا ہے کہ اس کی تین، تین بیٹیاں ہیں.
Thu, 05 Feb 2026 - 05min - 10 - The 'Tree Man of Pakistan' who planted more than 100,000 trees - ایک لاکھ سے زائد پودے لگانے والا ’ٹری مین آف پاکستان‘
Shiroz Siraj, a young man who has created a unique identity for himself as the “Tree Man of Pakistan,” believes that Pakistan is facing the dangerous consequences of climate change — something he witnesses with his own eyes every day. Rising temperatures, unusual weather patterns, and natural disasters disturbed him so deeply that he decided to take action on his own. To fight climate change, he has so far planted more than one hundred thousand trees. - ٹری مین آف پاکستان کے نام سے اپنی منفرد پہچان بنانے والے نوجوان شیروز سراج کا خیال ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرناک نتائج کا سامنا کر رہا ہے اور وہ ہر روز اپنی آنکھوں سے یہ سب کچھ ہوتا دیکھ رہا ہے۔ بڑھتا ہوا درجہ حرارت، غیر معمولی موسم اور قدرتی آفات نے شیروز سراج کو اس قدر بے چین کیا کہ انہوں نے اکیلے ہی اس سے مقابلہ کرنے کی ٹھان لی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے لڑنے کےلیے اب تک ایک لاکھ سے زائد پودے لگا چکے ہیں۔
Wed, 04 Feb 2026 - 06min - 9 - 100 سے زائد کمسن بچوں کیساتھ جنسی بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار
سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 100 سے زائد کم عمر بچوں کیساتھ جنسی بدفعلی کرنے والے درندے کو پولیس نے ساتھی سمیت کامیاب کارروائی کے بعد گرفتار کر لیا ہے، ملزم عمران گزشتہ 5 برسوں سے شہر کے مختلف علاقوں میں کم عمر بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بناتا رہا ہے، ملزم کیخلاف مختلف تھانوں میں 9 مقدمات درج کیے گئے۔
Wed, 21 Jan 2026 - 06min - 8 - کراچی کے شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی سے27 افراد جاں بحق، 81 افراد لاپتہ، 1200 دکانیں جل کر خاکستر
کراچی کے معروف شاپنگ مال ’گل پلازہ‘ میں لگنے والی خوفناک آگ کے باعث پورا ملک سوگوار ہے، دہائیوں کی بدترین آگ کے نتیجے میں اب تک 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ 81 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کا عمل جاری ہے جبکہ اس خوفناک آگ کے باعث پلازہ میں موجود 1200 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں، جس سے دکانداروں کے اربوں روپے کے نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے
Wed, 21 Jan 2026 - 07min - 7 - نصف صدی بعد کراچی میں ڈبل ڈیکر بسوں کی واپسی
نصف صدی بعد کراچی (پاکستان) کی سڑکوں پر ڈبل ڈیکر بسوں کی واپسی نے شہریوں کی خوبصورت یادوں کو تازہ کر دیا ہے،ایک زمانہ تھا جب یہ دو منزلہ بسیں شہر کی پہچان سمجھی جاتی تھیں، جن میں سفر کرنا خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں کے لیے کسی تفریح سے کم نہیں ہوتا تھا، اب ایک بار پھر سرخ رنگ کی یہ بسیں شہر کی مصروف شاہراہوں پر نظر آ رہی ہیں تو شہریوں کے چہروں پر خوشگوار حیرت اور مسکراہٹ صاف دیکھی جا سکتی ہے۔
Thu, 08 Jan 2026 - 03min - 6 - ہاف میراتھون جیتنے والی 9 سالہ کائنات خلیل کے چرچے
قومی ہو یا صوبائی، حتیٰ کہ شہر کی سطح کا مقابلہ ہی کیوں نہ ہو، ننھی کائنات خلیل ہاف میراتھون مقابلوں میں کسی کو بھی خود سے آگے بڑھنے نہیں دیتیں، کراچی (پاکستان) سے تعلق رکھنے والی یہ باصلاحیت اور پُرعزم 9 سالہ ایتھلیٹ اپنی غیرمعمولی رفتار اور حوصلے کے باعث ہر دوڑ میں نمایاں نظر آتی ہیں، کم عمری کے باوجود کائنات کا اعتماد اور ٹریک میں ان کا انداز دیکھنے والوں کو بے حد متاثر کرتا ہے۔
Wed, 07 Jan 2026 - 07min - 5 - مہنگائی کے اندھیرے میں امید کی روشنی بننے والا نوجوان حماد تنویر
ایک نوجوان اپنی مدد آپ کے تحت معاشرے کے پسے ہوئے اور نظر انداز طبقات کے لیے امید کی شمع بن چکا ہے، گزشتہ دس برسوں کی انتھک محنت میں اس نوجوان نے نہ صرف خود کو آزمایا بلکہ ایک فردِ واحد سے چلنے والی کوشش ایک منظم فلاحی ادارے میں بدل دی، ایسا ادارہ جو آج ہزاروں ضرورت مندوں کا سہارا بن چکا ہے۔
Fri, 26 Dec 2025 - 04min - 4 - Abdul Rahman, the young man who rescued more than 20,000 animals - 20 ہزار سے زائد جانداروں کو ریسکیو کرنے والا نوجوان عبدالرحمان
A young Pakistani man who quietly carries out his responsibilities in the forests, mountains, and deserted paths, who has neither the backing of any major organization nor any special support from home, but has the courage to save countless lives. - جنگلوں، پہاڑوں اور ویران راستوں میں خاموشی سے اپنی ذمہ داری نبھانے والا ایک پاکستانی نوجوان، جس کے پاس نہ کسی بڑے ادارے کی پشت پناہی ہے اور نہ ہی گھر سے کوئی خاص سپورٹ، مگر حوصلہ ایسا کہ بے شمار زندگیاں بچا چکا ہے۔
Wed, 24 Dec 2025 - 07min - 3 - تین سالہ بچے کا گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کا وہ دلخراش واقعہ جس نے میئر کراچی کو معافی مانگنے پر مجبور کیا
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تین سالہ ابراہیم کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے اور اس کی لاش کو گھنٹوں تلاش کیے جانے کے دل خراش واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ شوبز شخصیات ہوں یا سیاسی و سماجی کارکن، کھلاڑی ہوں یا عام شہری، سب اس سانحے پر افسردہ ہیں اور ایک ہی سوال اٹھا رہے ہیں کہ آخر اس غفلت کا ذمہ دار کون ہے؟
Wed, 10 Dec 2025 - 06min - 2 - دس سال بعد دوبارہ اپنے والدین سے ملنے والی آمنہ اور گل ثنا
ملتان کی آمنہ اور بنوں کی گل ثنا، جو تقریبا دس برس قبل اپنے والدین سے بچھڑی گئی تھیں، آخرکار ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے خاندان سے دورباہ مل گئی ہیں، فلاحی ادارے میں پرورش پانے والی یہ دونوں بچیاں جب اپنے والدین کے سپرد کی گئیں تو اُن کے چہروں پر خوشی اور سکون کی وہ جھلک تھی جو برسوں کی جدائی کے بعد نصیب ہوتی ہے۔
Wed, 26 Nov 2025 - 03min - 1 - ایک ہاتھ سے خوابوں کی سمت نشانہ لگانے والا آرچر تنویر احمد
تنویراحمد کی کہانی سن کر دل تھم سا جاتا ہے اور پھر حوصلے کی ایک طاقت آپ کو اندر سے جھنجوڑ دیتی ہے، ایک حادثے میں تنویر کا دایاں بازو چلا گیا، لیکن اس نے کبھی ہار نہیں مانی، بازو تو گیا، لیکن جذبہ وہی رہا بلکہ اور بھی طاقتور ہو گیا،
Wed, 26 Nov 2025 - 07min
Podcasts semelhantes a کہانی پاکستانی
El Partidazo de COPE COPE
Herrera en COPE COPE
La Linterna COPE
Dante Gebel Live Dante Gebel
Panda Show - Sin Picante El Panda Zambrano
Es la Mañana de Federico esRadio
La noche de Cuesta esRadio
Hondelatte Raconte Europe 1
Au Coeur du Crime Europe1
Affaires sensibles France Inter
LEGEND Guillaume Pley
El colegio invisible OndaCero
La Rosa de los Vientos OndaCero
Les grands dossiers de l'Histoire par Franck Ferrand Radio Classique
Espacio en blanco Radio Nacional
Entrez dans l'Histoire RTL
Le grand récit RTL
Les Grosses Têtes RTL
Les histoires incroyables de Pierre Bellemare RTL
L'Heure Du Crime RTL
El Larguero SER Podcast
SER Historia SER Podcast
Un Libro Una Hora SER Podcast
HISTORIAS DE LA HISTORIA VIVA RADIO
Outros Podcasts de Sociedade e Cultura
Conversations ABC Australia
Casefile True Crime Casefile Presents
Forensic Files HLN
The Diary Of A CEO with Steven Bartlett DOAC
Unexplained iHeartPodcasts
Forbidden History Like A Shot Entertainment
Barangay Love Stories Barangay LS 97.1 Manila | GMA Network Inc.
Ukraine: The Latest The Telegraph
Late Night Live — Full program podcast ABC Australia
Forensic Files II HLN
The Megyn Kelly Show SiriusXM
The Best of Coast to Coast AM iHeartPodcasts and Coast to Coast AM
2 Worlds Collide Podcast Sam Bamford
Hapa英会話 Podcast Jun Senesac: バイリンガル 英会話 & ビジネス英語 講師
Australian Histories Podcast Australian History retold by AHP
Australia All Over ABC Australia
Legends of the Old West Black Barrel Media
Life Uncut LiSTNR
Bhagavad Gita Hindi Yatharth Geeta
TED Talks Daily TED
