Podcasts by Category

کہانی پاکستانی

کہانی پاکستانی

SBS

پاکستان سے سماجی و معاشرتی خبریں اور کہانیاں

37 - انقلابی شاعر حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ حبیب باعزت روزگار کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور
0:00 / 0:00
1x
  • 37 - انقلابی شاعر حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ حبیب باعزت روزگار کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

    انقلابی شاعر حبیب جالب نے اپنی شاعری کے ذریعے ہمیشہ جبر، ناانصافی اور طبقاتی تفریق کے خلاف آواز بلند کی، لیکن ان کے اہلِ خانہ کی اپنی زندگی بھی معاشی مشکلات اور مسلسل جدوجہد سے عبارت رہی۔ حبیب جالب کی صاحبزادی طاہرہ حبیب آج بھی اپنے خاندان کی کفالت کے لیے مختلف کام کررہی ہیں اور کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کے بجائے باعزت روزگار حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ اسی کوشش کے تحت انہوں نے لاہور (پاکستان) کی کریم بلاک مارکیٹ میں گھر کا تیار کردہ کھانا فروخت کرنے کے لیے ایک اسٹال قائم کیا، مگر ان کے مطابق انتظامیہ نے صرف ایک روز بعد ہی اسے ہٹوا دیا۔


    جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریںہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔
    Thu, 03 Sep 2026 - 06min
  • 36 - اہلِ خانہ کو راشن دے کر چائلڈ لیبر کا شکار بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے والی ریوا خان

    کراچی (پاکستان) کے پسماندہ اور طویل عرصے سے نظرانداز کیے جانے والے علاقے کٹی پہاڑی میں ریوا خان نے تعلیم سے محروم بچوں کے لیے امید کا ایک نیا چراغ روشن کیا ہے۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ریوا خان ایک ایسا مفت اسکول چلا رہی ہیں جہاں غربت اور چائلڈ لیبر کے باعث اسکول نہ جانے والے بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ تخلیقی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔ وسائل کی کمی، محدود جگہ، مقامی سطح پر پھیلائی گئی غلط فہمیوں، دھمکیوں اور حملوں کے باوجود ریوا خان نے اپنا تعلیمی مشن جاری رکھا۔ ابتدا میں اپنے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے خوف زدہ والدین اب نہ صرف ان پر اعتماد کرتے ہیں بلکہ انہیں اس تبدیلی کا اہم ذریعہ سمجھتے ہیں

    ___________________________
    جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں
    ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

    Wed, 02 Sep 2026 - 07min
  • 35 - چائے کے ہوٹل سے عالمی چیمپئن بننے تک، کک باکسر آغا کلیم کی ناقابلِ یقین جدوجہد

    دن کے آٹھ گھنٹے چائے کے ہوٹل پر کام، پھر تھکے ہوئے جسم کے ساتھ کک باکسنگ کی سخت ٹریننگ، یہ کسی فلم کی کہانی نہیں بلکہ پاکستان کے عالمی چیمپئن آغا کلیم کی زندگی ہے۔ وسائل محدود ہیں، خوراک اور پروٹین کے لیے پیسے نہیں، بیرونِ ملک تربیت کا خرچ برداشت کرنا بھی ممکن نہیں، مگر ان تمام مشکلات کے باوجود آغا کلیم نے اپنے خواب کو زندہ رکھا اور عالمی رِنگ میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

    ______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے ,اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast ,Apple Podcasts
    Wed, 19 Aug 2026 - 06min
  • 34 - بلوچستان کی انتظامی تاریخ کی پہلی خاتون کمشنر سائرہ عطا

    بلوچستان کا وہ ضلع جہاں آج بھی عوام بنیادی سہولتوں کے منتظر ہیں، وہیں سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے صوبے کی انتظامی تاریخ میں نئی مثال قائم کردی۔ آواران (بلوچستان) سے تعلق رکھنے والی سائرہ عطا کو حکومتِ بلوچستان نے لسبیلہ ڈویژن کی کمشنر مقرر کردیا ہے، جس کے ساتھ ہی وہ بلوچستان کی تاریخ میں کمشنر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

    ______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے ,اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast ,Apple Podcasts
    Thu, 06 Aug 2026 - 05min
  • 33 - صدیوں پرانے ساز رباب کی روایت کا آخری محافظ سہیل محمد

    سازوں کی دنیا میں کچھ آوازیں ایسی ہوتی ہیں جو وقت گزرنے کے باوجود اپنی کشش نہیں کھوتیں۔ رباب بھی انہی کلاسیکی سازوں میں سے ایک ہے، جس کی دھن آج بھی سننے والوں کو صدیوں پرانی موسیقی اور ثقافت کی یاد دلاتی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور مشینی دور میں جہاں روایتی ہنر تیزی سے معدوم ہوتے جا رہے ہیں، وہیں سندھ میں ایک ایسا ہنر مند بھی موجود ہے جو اپنے ہاتھوں سے رباب بنا کر نہ صرف اس قدیم فن کو زندہ رکھے ہوئے ہے بلکہ آنے والی نسلوں تک اس ثقافتی ورثے کو منتقل کرنے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔

    ______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے ,اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast ,Apple Podcasts
    Wed, 05 Aug 2026 - 07min
Show More Episodes